لوگوں کے مطابق محکمہ پبلک ورکز ڈیپارٹمینٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی جانب سے اس سڑک پر چار سال پہلے کام شروع کیا گیا تھا مگر آج تک یہ سڑک مکمل نہیں کی گئی ہے۔
اس سڑک سے دس گاؤں کے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے، لوگ پچھلے چار سال سے انتظار میں ہیں کہ کب اس سڑک کو درست کیا جائیگا، تاکہ ان کی مشکلات کا کچھ تو حل ہو۔
مقامی باشندہ شوکت احمد کا کہنا تھا : 'ہم نے حکومت سے بار بار اپیل کی ہے لیکن ہماری کوئی نہیں سنتا، ہم نے ڈی سی دفتر سے لے کر آر این بی ہر دفتر کے چکر کاٹے ہیں لیکن اس سڑک کو ابھی تک درست نہیں کیا گیا'۔
لوگوں نے کہا کہ اس روڈ سے ہمیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بوگنڈ کے اس روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جئے تاکہ عام لوگوں کو سہولت ملے ۔