ETV Bharat / state

Encounter in kulgam: پاکستانی عسکریت پسند حیدر کی ہلاکت بڑی کامیابی، آئی جی پی - جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام تصادم

آج علی الصبح دیوسر علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہوئی تصادم آرائی میں پاکستانی جنگجو سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ اس حوالے سے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ مرنے والا پاکستانی عسکریت پسند متعدد پُرتشدد واقعات میں مطلوب تھا۔ Pakistani militant Haidar killed in Kulgam encounter

پاکستانی عسکریت پسند حیدر کی ہلاکت بڑی کامیابی:  آئی جی پی

author img

By

Published : May 8, 2022, 10:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں تصادم آرائی میں پاکستانی عسکریت پسند کمانڈر حیدر کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا ہے کہ مرنے والا عسکریت پسند کئی پُرتشدد واقعات میں مطلوب تھا۔ Pakistani militant Haidar killed in Kulgam encounter آج علی الصبح دیوسر علاقے میں عسکریت پسند اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہوئی تصادم آرائی میں پاکستانی جنگجو سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے تھا۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ پاکستانی جنگجو حیدر متعدد مقدموں میں فوج اور پولیس کو مطلوب تھا۔

کشمیر زون پولیس کا ٹویٹ
کشمیر زون پولیس کا ٹویٹ

انہوں نے بتایا کہ حیدر کی ہلاکت ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور کہا کہ حیدر ایک پاکستانی شہری تھا اور شمالی کشمیر میں دو سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم تھا اور حالیہ دنوں میں شمالی کشمیر سے کولگام منتقل ہو تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عسکریت پسندی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ دوسرے ہلاک کیے گئے عسکریت پسند کی شناخت کولگام کے شہباز شاہ کے طور پر کی گئی ہے جو مقامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں پاکستانی کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.