ETV Bharat / state

لوگوں کو یہ نہ لگے کہ ان کا خون سستا ہے: عمر عبداللہ - کشمیر میںنبجلی کٹوتی

نیشنل کانفرنس نائب صدر عمرعبداللہ نے امشی پورہ شوپیاں فرضی انکاؤنٹر میں ملوث آرمی کیپٹن کی ضمانت دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کے قتل کے مجرم کو اتنی آسانی سے ضمانت پر رہا نہیں کیا جاتا ہے۔Omar on bail to Army captain in Fake encounter case

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:42 PM IST

لوگوں کو یہ نہ لگے کہ ان کا خون سستا ہے: عمر عبداللہ

کولگام:نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کولگام میں شوپیاں امشی پوری فرضی انکاؤنٹر میں فوجی کپٹین کی ضمانت ملنے پر کہا کہ "میں مرکز سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ نہ کھیلیں۔ یہاں کے لوگوں یہ نہ سوچیں کہ ہمارا خون اتنا سستا ہے کہ قتل کے مجرم کو اتنی آسانی سے ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔"

بتادیں کہ فوج کے ٹربیونل نے ایک فوجی کیپٹن کی عمر قید کی سزا کو معطل کر دیا ہے جسے جولائی 2020 میں امشی پورہ شوپیاں میں ایک فرضی انکاؤنٹر میں تین عام شہریوں کی ہلاکت میں قصواوار ٹھہرایا گیا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ٹربیونل نے فوجی کیپٹن کی مشروط ضمانت منظور کی ہے اور اس کے برعکس یہاں معمولی الزامات میں گرفتار ہونے والوں کو سالوں سال تک ضمانت نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ فوجی کپیٹن کو سویلین عدالت نے نہیں قصواروار ٹھہرایا بلکہ آرمی کے کورٹ مارشل کے ذریعے اسے قصواروار ٹھہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کے لئے پینتھرس پارٹی نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کی تھی تو اس وقت عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ دفعہ 370 کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس کا جواب اسی وقت دیا جائے گا'۔انہوں نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ جب عدالت عظمیٰ سے دفعہ 370 کے متعلق فیصلہ آئے گا تو اس میں الیکشن کا بھی ذکر ہوگا'۔

کشمیر میں بجلی کی سپلائی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہ کشمیر میں بجلی اس سے ابتر صورتحال کھبی نہیں دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی نے ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روز گاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اتنا بُرا حال نہیں تھا جتنا آج ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے'۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے، عمر عبداللہ

واضح رہے کہ پیر کے روز نیشنل کانفرنس نے حلقہ ڈی ایچ پورہ مالون کولگام میں پارٹی کنونشن منعقد کیا ۔ اس کنونشن میں پارٹی صدر عمر عبداللہ ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈر سکینہ ایتو، میاں الطاف، ممبر پارلیمنٹ اننت ناگ حسنین مسعودی، صوبائی صدر ناصر سوگامی، پارتی ترجمان عمران نبی ڈار، پارٹی سینئر لیڈر عبدالمجید لارمی، اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.