ETV Bharat / state

کولگام: قاضی گنڈ میونسپل کمیٹی کی چیئرپرسن پر رشوت لینے کا الزام

اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:30 AM IST

Municipal Committee Qazigund
Municipal Committee Qazigund

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میونسپل کمیٹی (ایم سی) کی چیئر پرسن پر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقامی ٹھیکیدار کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیئرپرسن کو رشوت دیتے ہوئے کیمرے میں ریکارڈ کیا ہے۔

مقامی ٹھیکیدار نواز احمد خاں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئر پرسن شمیمہ بانو نے اس سے کام دلانے کے عوض 1.1 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ بصورتِ دیگر انہوں نے ٹینڈر منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ٹھیکیدار کے مطابق چیئرپرسن نے انہیں کچھ کام الاٹ کرنے کے عوض رشوت کا تقاضہ کیا جس کے بعد انہوں نے پہلی قسط کے بطور 10 ہزار روپیے ادا کئے جس کو انہوں نے خفیہ کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے شمیمہ بانو کمیٹی کی چیئرپرسن نامزد ہوئی ہیں، وہ ہر کام کے عوض رشوت طلب کرتی ہیں، بصورت دیگر ٹینڈر منسوخ کرنے کی دھمکی دیتی ہیں لہذا تنگ آکر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ویڈیو میں چیئرپرسن، ٹھیکیدار سے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے سنی جاسکتی ہیں۔ ساتھ ہی 10 ہزار جیپ میں رکھ رہی ہیں۔

اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویڈیو کا نوٹس لیا ہے لہذا معاملہ کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.