کولگام: کولگام کے گاسرن علاقے میں مقامی لوگوں نے پاور گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے علاقے کے لیے ایک پینل مخصوص کرنے کا مطالبہ کیا۔ دراصل کولگام کے گلاسرن علاقے میں ایک جدید پاور گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں آیا ہے جو سارے علاقے کو بجلی فراہم کرے گا، لیکن مذکورہ علاقے میں پاور گریڈ اسٹیشن ہونے کے باوجود انہیں دیگر اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ علاقے میں بجلی کم فراہم کرنے پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ Protest Against PDD in Kulgam
مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ پاور ڈپلومنٹ کارپوریشن نے علاقہ گاسرن کو نظر انداز کیا اور انہیں کسی دوسرے علاقے سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم بجلی بل اپنے مقرر وقت پر بھرتے ہیں لیکن بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے نئے گریڈ اسٹیشن میں علاقے کے لیے ایک مخصوص پینل رکھنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: