ETV Bharat / state

کولگام: تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

kulgam leopard
کولگام: تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 7:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اس وقت کہرام برپا ہو گیا جب ایک تیندوے نے دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔

نمائندے کے مطابق یہ واقعہ ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں پیر کی دوپہر کو پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تیندوے نے دو افراد پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ جنگل کے راستے سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ زخمیوں کی شناخت فینسی جان دختر عبدالزراق اور ادریس احمد ولد آزاد احمد نائک کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی افراد کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے پی ایچ سی منزگام لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے مزید علاج و معالجے کے لیے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیے روز اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔‘‘

علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے گزارش کی ہے کہ وہ جنگلی جانوروں اور انسانوں کے تصادم کو کم کرنے سے متعلق سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.