ETV Bharat / state

کولگام میں ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کی شام ہلاک شدہ پولیس اہلکار محمد امین دُکان سے افطاری کے لیے کھجور خرید رہا تھا جب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ حملے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوئی۔

کولگام میں ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو خراج پیش

author img

By

Published : May 17, 2020, 4:11 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع کولگام کی پولیس لائنز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں پولیس افسران, ان کے اہلخانہ اور دیگر سیکیورٹی اہلکار موجود رہے اور ہلاک شدہ پولیس اہلکار کی لاش پر پھولوں کے مالا چھڑاگئی اور انہیں سلامی پیش کی گئی۔

کولگام کے فرسل یاری پورہ میں ہفتہ کی شام عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد امین ہلاک ہو گئے۔

حملے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ہیڈ کانسٹیبل ضلع پلوامہ کے رہنے والے تھے اور کولگام کے فرسل علاقے ڈیوٹی پر تعنیات تھے۔

محمد امین ایک دُکان سے افطاری کے لیے کھجور خرید رہا تھا جب عسکریت پسندوں نے اُس پر حملہ کیا۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار مسجد میں بحثیت امام کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.