ضلع کولگام کے علاقے چانسر علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شوپیاں - کولگام سڑک پر بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کیا۔
احتجاج کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و معطل رہی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انکے علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے جدید ٹرانسفافر نصب کیا گیا تاہم دوسرے علاقے سے تعلق رکھنے والوں نے بجلی کی ترسیلی لاین بچھانے پر اعتراض کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعتراض کرنے والے افراد کی وجہ سے جدید ٹرانسفارمر بند پڑا ہوا ہے اور انکا علاقہ کئی مہینوں سے بجلی سے محروم ہے۔
انہوں نے متعلق محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہم نے کئی بار متعلقہ افسران کو اس بارے میں آگاہ کیا، تاہم ابھی تک ہمارے علاقے میں بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سے انکے علاقے کو جلد از جلد بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثناء نائب تحصیلدار کی جانب سے انکے مطالبات پر جلد غور کرنے کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔