کولگام پولیس نے مال مسروقہ سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
ضلع کولگام میں 12 فروری کو پولیس چوکی فرسل میں غلام محمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار ساکن زینہ پورہ، چیر مرگ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔
شکایت گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 11 فروری کو پنجاب نیشنل بینک سے 25 ہزار روپیہ کی رقم نکال کر گھر کی طرف لوٹ رہے تھے تبھی راستے میں 2 نقاب بوش افراد نے انکا راستہ روک کر ان سے نقد رقم لوٹ لی تھی۔
شکایت گزار کے مطابق ’’لٹیروں نے میری آنکھوں پر مرچی ڈال کر بینک سے نکالی ہوئی رقم سمیت کُل 35700 روپیہ اڑا لئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک
درخواست گزار کی شکایت پر پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے تفتیش کے دوران دو ملزمین سہیل سلام دھوبی ولد عبدالسلام اور ناصر احمد ڈار ولد محمد اکرم ڈار ساکنان فرصل کولگام کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم کو بھی بر آمد کر لیا ہے۔