بتایا جاتا ہے کہ قاضی گنڈ کے علاقے میر بازار کے آل اسٹاپ کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس میں ٹرک کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ "ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا،" ذرائع نے مزید کہا کہ دوسرے ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ہلاک شدہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت پریتم سنگھ (60) ولد ہرباسن سنگھ کی حیثیت سے ہوئی جو گورداسپورہ ، پنجاب سے تعلق رکھتا ہے۔
اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔