یہ پروگرام کولگام کے مقامی کوآپریٹیو سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں کوآپریٹیو سوسائٹی کشمیر کے ایڈیشنل رجسٹرار غلام رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر غلام رسول نے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹی میں ایک نئی جان ڈال دی گئی ہے کیوں کہ محکمے کو مزید بہتر بنانے کے لیے پڑھے لکھے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے سے ہی لوگ کوآپریٹیو سوسائٹی سے ہی خرید و فروخت کرنا پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام سے پہلے کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے علاقے میں مرکزی سرکار کی اسکیم (اجولہ) کے تحت 50 غریب خاندانوں میں مفت گیس کنکشن تقسیم کیے گیے۔