پیشے سے آٹو ڈرائیور اس شخص کے مطابق یہ جماعت کے ساتھ کشمیر سے باہر گیا تھا اور کچھ دن قبل گھر واپسی پر مریض کئی رشتہ داروں کے گھر گیا۔ ویڈیو میں شخص کہہ رہا ہے کہ ہمیں سفر کی تفصیلی رپوٹ کو چھپانے کی کوشش نہیں کرنی چاہے۔
مین ٹاون نایک پورہ سے تعالق رکھنے والے اس شخص نے اپنے سفر کی تفصیلات چھپائی تھیں لیکن اس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس کے تمام قریبی ساتھیوں کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔
ویڈیو میں یہ شخص سبھی لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
اگرچہ کل سے کولگام میں کئی بے بنیاد خبریں گشت کر رہی ہیں کہ یہ شخص مسجد اور دیگر کئی رشتہ داروں کے گھر گیا تھا لیکن اب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حقیقت سامنے آگئی ہے۔
مثبت ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد اس شخص نے ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہیں جس جگہ پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے وہاں بہتر سہولیات میسر ہیں۔
واضح رہے کہ نائک پورہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گیے قرنطینہ مرکز میں داخل کرایا۔ اس طرح سے ضلع کولگام میں ابھی تک دو افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گیے ہیں۔