ETV Bharat / state

Contractors Protest in Kulgam: کولگام میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج - کولگام میں احتجاج

احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے ’’افسر شاہی نظام‘‘ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ٹھیکہ داروں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، تب تک کولگام کے ٹھیکے دار کسی بھی تعمیراتی کام کو انجام نہیں دیں گے۔ Contractors Protest in Kulgam

کولگام ضلع میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج
کولگام ضلع میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج
author img

By

Published : May 25, 2022, 3:36 PM IST

کولگام: جنوبی کشمیر South Kashmir کے کولگام ضلع میں ٹھیکہ داروں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے احاطہ میں جمع ہوکر محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Contractors Protest in Kulgam احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے ایگزن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر ٹھیکہ داروں کو جان بوجھ کر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ ٹھیکہ داروں نے حکام سے ایگزن کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کولگام ضلع میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

احتجاجی ٹھیکہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ آر اینڈ بی کے افسران خصوصاً متعلقہ ایگزن، غیر مناسب، غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویہ اختیار کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کاموں کو کسی نہ کسی بہانے روک کر تعمیراتی سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Kulgam Contractors Protest Against EXEN R&B

ٹھیکہ داروں نے ’’افسر شاہی نظام‘‘ کے خلاف نعرے بھی بلند کیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب تک ٹھیکہ داروں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، کولگام کے ٹھیکہ داران کسی بھی تعمیراتی کام کو انجام نہیں دیں گے۔ اس ضمن میں متعلقہ ایگزن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، وہیں مزید نئے قوانین متعارف کیے گئے ہیں اور ٹھیکہ داروں کی من مانی اب نہیں چلے گی۔‘‘ Protest Against R and B in Kulgam

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے سبھی قانونی لوازمات ٹھیکہ داروں کو کسی بھی صورت میں پورا کرنے ہوں گے۔ احتجاجی ٹھیکہ داروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’ان کے جو بھی جائز مطالبات ہوں گے انہیں پورا کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.