محکمہ زراعت کی جانب سے ڈایٹ کولگام میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وزیر اعظم کسان سمن نیدھی یوجنا کے تحت مستفید کسانوں کو قسطیں جاری کی گئیں۔
محکمہ زراعت کے افسران نے کاشتکار برادری کو محکمہ کی مختلف اسکیموں جیسے ضلع میں مشروط کاشت، کے سی سی اور مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹوں سے آگاہ کیا۔
جانوروں، بھیڑوں، ماہی گیری اور اس سے وابستہ شعبوں کے افسران نے بھی کسانوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جس کے تحت کاشتکار برادری کو ڈیری، بھیڑ، ٹراؤٹ، چارہ اور مویشیوں کے فیڈ یونٹ کے قیام پر مالی اعانت اور نمایاں سبسڈی کے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی کولگام شوکت ایجاز بٹ، چیف ایگریکلچر آفسر (نوڈل افسر) زراعت اور اس سے وابستہ دیگر افسران، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، پی آر آئی اور بڑی تعداد میں کسان موجود تھے۔