اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق کیموہ کولگام سے تھا، جس کے پیش نظر علاقے میں مکمل ہڑتال رہی۔
علاقے میں آج تمام کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نقل و حمل بھی متاثر رہا، تاہم علاقے میں حالات پُرامن رہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ روز اننت ناگ کے سنگم علاقے کے نائینہ گاؤں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نوید بٹ عرف فرقان اور عاقب بٹ کے بطور ہوئی تھی اور دونوں کا تعلق کیموہ کولگام سے تھا۔
نوید بٹ نے 2018 میں عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ عاقب بٹ نے 2019 عسکریت پسندی کا راستہ اپنیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں عسکریت پسند سرگرم تھے اور کئی عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔