ETV Bharat / state

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار

جنوبی ضلع کولگام میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران دو افراد کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار
کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 12:12 PM IST

ضلع کولگام میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے آج ڈیڑھ کلوگرام چرس اور 7750 روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشی کے حوالے سے مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد لایسو کراسنگ پر ایک خاص ناکہ بچھایا اور رجسٹریشن نمبر DL3C-AK1304 ایک گاڑی کو روکا جس میں دو افراد سفر کر رہے تھے ۔ ان کی جانچ پڑتال کے دوران گاڑی میں 1.5 کلو گرام چرس اور نقدی 7750 روپے رقم اپنے قبضے سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

'نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے انتظامیہ کوشاں'

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان کے قبضہ سے 7750 روپے کی برآمد شدہ رقم منشیات کے استعمال سے متعلق ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت جہانگیر احمد داس ولد محد امین داس اور محمد سلیم داس ولد محد سلطان کے بطور ہوئی ہے اور ان کا تعلق واگہامہ بجبہاڑہ سے ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 03/2021 U / S 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کولگام پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والی معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.