اس موقع پر سابق رُکن اسمبلی محمد امین بٹ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر عائد پابندی سے وادی کشمیر کی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں
انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے لگاتار عام لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد امین بٹ نے کہا امر ناتھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ان یاتری کی مدد کے لیے پیش پیش رہے ہیں۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ قومی شاہراہ پر عائد کی گئی پابندی کو جلد از جلد ہٹائیں تاکہ عام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
محمد امین بٹ نے گورنر کے حالیہ بیان پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کے بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔