ETV Bharat / state

کولگام: مہمانوں کے لیے پینے کا پانی جمع کر رہے میزبانوں کی ویڈیو وائرل

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دعوت پر آئے مہمانوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ میزبانوں کے مطابق علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کولگام: مہمانوں کے لیے پینے کا پانی جمع کر رہے میزبانوں کی ویڈیو وائرل
کولگام: مہمانوں کے لیے پینے کا پانی جمع کر رہے میزبانوں کی ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 7:20 PM IST

وادی کشمیر میں بے پناہ قدرتی آبی ذخائر ہونے کے باوجود اکیسویں صدی میں بھی کئی علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کولگام: مہمانوں کے لیے پینے کا پانی جمع کر رہے میزبانوں کی ویڈیو وائرل

ضلع کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں دعوت پر بلائے گئے مہمانوں کی پیاس بجھانے کے لیے میزبان پانی جمع کرنے میں مشغول ہو گئے۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں کئی دنوں سے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

میزبانوں نے تنگ آکر وائرل ویڈیو کے ذریعے اپنے داد رسی بیان کی۔ وائر ویڈیو میں میزبان پانی جمع کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

محض دو روز قبل دنیا بھر کی طرح جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی عالمی یوم آب کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا تاہم جموں و کشمیر میں کسی نہ کسی علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے احتجاج اب ایک معمول بن چکا ہے۔

کولگام کے ریڈونی علاقے کے وائرل ویڈیو سے انتظامیہ خصوصاً محکمہ جل شکتی کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.