جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ علاقہ میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کشمیر کی جانب سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی ایس پی کی صدارت میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے کارروائی کو انجام دیا۔
اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے چھاپہ کے دوران ضلع کولگام کے کیموہ کے علاقہ میں بھاری مقدار میں افغان گریڈ کی ہیروئن ضبط کی، جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں عبد الحمید الائی ولد غلام رسول الائی نام کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔