کولگام: محکمہ باغبانی کی جانب سے کسانوں، باغ مالکان کے لیے منعقد کیے گئے معلوماتی، آگاہی پروگرام کے دوران میوہ صنعت خصوصاً سیب کی تجارت سے وابستہ درجنوں افراد نے شرکت کی۔ Awareness Programme for Fruit Growers in Kulgamآگاہی پروگرام کے دوران کسانوں کو اپنی پیداوار آن لائن فروخت کرنے پر زور دیا گیا۔ محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے اس ضمن میں کسانوں، تاجرین کو بنیادی معلومات فراہم کی۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ باغبانی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ’’ہارٹیکلچر کے شعبہ پلانگ اینڈ مارکیٹنگ کی جانب سے فروٹ منڈی کولگام میں آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کسانوں کو میوہ آن لائن فروخت کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔‘‘ Horticulture Department Organised Awareness Programme in Kulgamانہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو انٹرنیٹ خصوصا سماجی رابطہ گاہوں کا استعمال کرکے اپنی پیداوار کو پوری دنیا تک آسانی سے پہنچانے پر زور دیا گیا اور اس حوالے سے انہیں مناسب ٹریننگ بھی دی گئی۔
پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد، چیف ایگریکلچر آفسر، چیف ہاٹیکلچر افسر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں Awareness Programme in Kulgamنے شرکت کی۔