رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے آج ضلع کولگام کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ضلع میں بڑے ترقیاتی منصوبوں، فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے منی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس بھی طلب کیا۔ اس دوران مرکز کی جانب سے مختلف اسکمیوں کے بارے میں افسران کے ساتھ بات چیت کی اور سبھی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جاری منصوبوں کی تفصیلی حیثیت کی پیش گوئی کی اور بڑے منصوبوں کی سیکٹر وار پیشرفت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیے
اننت ناگ: سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک
ممبر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیں تاکہ لوگ ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما اور برف بھاری کے موسم سے پہلے ہی عام لوگوں کے لیے اشایے خردنی ودیگر کاموں کو جلد از جلد حل کریں تاکہ عام لوگوں کو راحت نصیب ہو۔