ETV Bharat / state

موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے باغات کو نقصان - Hailstorm causes crop damage in Kulgam

چیف ہاٹیکلچر آفسر محمد اقبال کے مطابق ضلع کے باغ مالکان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

ژالہ باری سے باغات کو نقصان
ژالہ باری سے باغات کو نقصان
author img

By

Published : May 7, 2021, 10:13 AM IST

سیب کے شگوفے اپریل ماہ سے ہی نکلنا شروع ہوتے ہیں لیکن اسی وقت کے دوران زبردست بارش اور ژالہ باری کا خطرہ رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے باغات کو شدید نقصان ہوتا ہے۔

ژالہ باری سے باغات کو نقصان

جموں و کشمیر میں مئی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے سبب کاشتکاروں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر کولگام کے درجنوں علاقے جن میں چورٹ پہلو، سوپٹ، دیوسر، قیموہ وغیرہ شامل ہیں، میں ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ وہیں، مختلف علاقوں میں باغوں کو نقصان پہنچنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

چیف ہاٹیکلچر آفسر محمد اقبال کے مطابق ضلع کے باغ مالکان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی کنٹرول روم نمبر 6005955575 قائم کیا ہے جہاں پر کسان فون کر کے ایگرکلچرل یونیوسٹی سے ماہر تجربہ کار سائنسدانوں سے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس موسم میں دوائی کے چھڑکاؤ کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس کے لیے ماہرین کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.