ETV Bharat / state

کولگام: آئی ای ڈی دھماکے میں چار فوجی اہلکار زخمی - آئی ای ڈی دھماکے

دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔

کولگام: آئی ای ڈی دھماکے میں چار فوجی اہلکار زخمی

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 12:06 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے کے شمسی پورہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں 4 فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کولگام: آئی ای ڈی دھماکے میں چار فوجی اہلکار زخمی

تفصیلات کے مطابق شمسی پورہ علاقے میں ایک اسکول کی عمارت میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک فوجی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حسب معمول فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم اسکول کی عمارت کے قریب ڈیوٹی انجام دے رہی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

ادھر دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.