ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام میں پی ڈی پی کارکن کے گھر تعذیت پرسی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
قابل ذکر ہے کہ چند مہینے قبل کولگام کے زنگلپورہ علاقے میں پی ڈی پی کارکن محمد جمال کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اس موقعے پر پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ ’’ریاست جموں و کشمیر میں حفاظتی اہلکاروں کی مزید کپنیوں کو تعینات کرنا ٹھیک نہیں اس سے عوام میں شکوک و شبہات کے ساتھ خوف بھی طاری ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، اور بات چیت پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ بھی ناگزیر ہے۔‘‘
محبوبہ کہنا تھا کہ ’’فوجی دبائو کے ذریعے ریاست میں عارضی امن کی امید کی جا سکتی ہے تاہم دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے۔‘‘
واضح رہے کہ کشمیر میں مزید فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کے حوالے سے افواہیں گشت کر رہی ہے۔