ایس ایس آر بی کی جانب سے آئندہ دنوں لیے جانے والے امتحانات کے سلسلے میں منی سکریٹریٹ کولگام میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کشمنر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ بچوں میں امتحانات سے پہلے ہی ماسک، سینی ٹائیزر و دیگر کئی چیزوں کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد
ادھر محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سی ای او بشیر ترالی کی سبکدوشی کی ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس میں ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن بلال خورشید اور دیگر افسران نے شرکت کرتے ہوئے، سبکدوش ہوئے افسر کی خدمات کی سراہنا کی اور اسے تہنیت پیش کی گئی۔