ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین تصادم - کشمیر انکاؤنٹر شروع

معلومات کے مطابق حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی اور علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فوج نے بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معرکہ، انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔ تاہم اس انکاؤنٹر میں ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 4:40 PM IST

Updated : Nov 16, 2023, 8:43 PM IST

کولگام میں تصادم

کولگام (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین تصادم شروع ہو چکا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے سامنو، نیہامہ علاقے کو جمعرات کو اُس وقت محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جب حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر کولگام ضلع میں انکاؤنٹر شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’کولگام کے سامنو، دمحال ہانجی پورہ میں انکاؤنٹر شروع ہو چکا ہے۔ پولیس اور حفاظتی اہلکار مورچہ زن ہیں۔‘‘ پولیس ذرائع کے مطابق کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی 34آر آر کی ٹیم نے مشترکہ طور آپریشن شروع کرکے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی اور علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فوج نے بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معرکہ، انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔ تاہم اس انکاؤنٹر میں ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Kokernag Encounter Update گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری

قابل ذکر ہے کہ رواں برس جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ستمبر ماہ میں وادی کشمیر کا سب سے طویل ترین انکاؤنٹر ہوا جس میں تین اعلیٰ افسران سمیت چار حفاظتی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی، کمانڈنگ آفیسر اور ایک میجر رینک کا ایک افسر شامل تھا۔

Last Updated : Nov 16, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.