کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک خاتون پھسل کر غرقاب ہو گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے ٹنگمرگ علاقے میں ایک معمر خاتون دریا کے کنارے چہل قدمی کر رہی تھی اور اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں خاتون دریا میں ڈوب گئیں۔ آس پاس میں موجود لوگوں نے گرچہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔
متوفیہ کی شناخت حنیفہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Woman Drowns in Kulgam