ETV Bharat / state

کولگام: منشیات سمیت ایک گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران منشیات سمیت اسکوٹی سوار کو گرفتار کر لیا ہے۔

کولگام: منشیات سمیت اسکوٹی سوار گرفتار
کولگام: منشیات سمیت اسکوٹی سوار گرفتار
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 12:02 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کولگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اسکوٹی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران اہلکاروں نے قریب 50 گرام چرس بر آمد کر کے اسکوٹی سوار کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت چمبر کے رہنے والے شوکت احمد گنائی ولد عبد الاحد گنائی کے طور پر کی ہے۔

شوکت کو حراست میں لینے کے علاوہ اس کی تحویل سے برآمد منشیات اور اسکوٹی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 20/2021 U / S 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.