ETV Bharat / state

ضلع کولگام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متل ہامہ، کیموہ اور اسکے مضافات میں کئی کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کیا گیا۔

ضلع کولگام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
ضلع کولگام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے متل ہامہ، کیموہ، کولگام اور اسکے مضافات میں سرکاری اراضی اور ایک مقامی نہر کے گرد جمائے گئے ناجائز قبضے کو ہٹا کر انتظامیہ نے کئی کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کیا۔

ضلع کولگام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

محکمہ مال، ضلع پولیس اور محکمہ اریگیشن کی مشترکہ ٹیموں نے غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی سرکاری اراضی اور نہر کے ارد گرد لگائے گئے درختوں کو کاٹ کر سرکاری زمین کو بازیاب کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار کیموہ نے بتایا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے اس کے متعلق ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی اور بعد ازاں صوبائی کمشنر کشمیر نے اراضی پر سے قبضہ ہٹائے جانے کے متعلق احکامات صادر کیے۔

مزید پڑھیں: کولگام: کرپشن کے خلاف بیداری پروگرام

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری رہے گی۔

دریں اثناء، مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.