ETV Bharat / state

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا ضلع کولگام کا دورہ - کسانوں کو امداد

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا دورہ کرکے بارشوں اور برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا ضلع کولگام کا دورہ

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 2:14 PM IST

ضلع کولگام میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی اقسام کے سیب درختوں پر ہی موجود تھے جس کے سبب بعض سیب سے لدے درخت برفباری کی وجہ سے اکھڑ گئے ہیں وہیں متعدد درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا ضلع کولگام کا دورہ

ضلع کولگام کے نورآباد، دیوسر، کولگام، ہوم شالی بُگ، دمحال ہانجی پورہ اور کنڈ سمیت دیگر مقامات پر برف باری کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ نے ضلع کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ کسانوں کی ڈھارس بندھائی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی کشمیر سمیت وسطی کشمیر کے اضلاع میں برفباری کے سبب ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے سی سی قرضہ کی قسط میں مہلت دیے جانے کے علاوہ وہ برفباری کو ’’قدرتی آفت‘‘ کے زمرے میں شمار کیے جانے کی بھی سفارش کریں گے تاکہ متاثرہ کسانوں کو امداد فراہم کی جاسکے۔

کسانوں نے اعلیٰ حکام سے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.