جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سڑک کی خستہ حالی پر نندی مرگ دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے محکمہ پر الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ کو 5 سال پہلے حکومت وقت نے دمحال ہانجی پورہ سے نندی مرگ تک 8 کلو میٹر سڑک تعمیر کا کام سونپا گیا تھا، جس میں متعلقہ محکمہ نے 5 کیلو میٹر کا تعمیری کام مکمل کیا لیکن تین کیلو میٹر کے کام کو چھوڑ دیا گیا، جس سے ابھی تک سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اور ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ باقی بچی تین کیلو میٹر سڑک پر بھی تعمیری کام شروع کرایا جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات حاصل ہو۔