جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع کولگام کے آکھرن، نوپورہ میں بجلی ٹرانسفافر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر حلقہ دیوسر نے سابق حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: DDC Inagurates Transformer in Kulgam’’سابق حکومتوں نے محض انتخابی سیاست انجام دی اور لوگوں سے ووٹ بٹورتے رہے، جبکہ عوام کو بجلی، پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہم کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘
ضلع کولگام کے پیر محلہ نوپورہ میں جدید بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب پر لوگوں نے ضلع انتظامیہ خصوصا مقامی ڈی ڈی سی ممبر کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ Transformer Inagurated in Kulgamڈی سی ممبر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ضلع کولگام کے کئی علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمر نہ ہونے کے سبب لوگوں کو بجلی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پیر محلہ میں بجلی ٹرانسفارمر نصب کیے جانے سے لوگوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں مزید کہا کہ آئندہ دنوں حلقے میں مزید پانچ ٹرانفارمر نصب کیے جا رہے ہیں۔ ڈی ڈی سی ممبر نے سابق حکومتوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔