ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ڈی سی کولگام کا اسکریننگ سنٹر کا جائزہ

کوروناوائرس کے سلسلے میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر قائم اسکرینگ سینٹر کا ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے جائزہ لیا۔

کوروناوائرس: ڈی سی کولگام کا اسکرینگ سنٹر کا معائینہ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 6:19 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے سرینگر جموں شاہراہ پر لوور منڈا، کولگام کے مقام پر ایک اسکریننگ سینٹر قائم کیا ہے۔

کوروناوائرس: ڈی سی کولگام کا اسکرینگ سنٹر کا معائینہ

اس سنٹر کو جواہر ٹنل کے قریب قائم کیا گیا ہے تاکہ زمینی راستے سے کشمیر داخل ہونے والے افراد کا طبی معائینہ کیا جائے۔

نمائندے کے مطابق سنیچر کو ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے اسکریننگ سنٹر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شوکت اعجاز نے اسکریننگ سنٹر میں موجود انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہاں طبی و نیم طبی عملے کے لیے سبھی طرح کی خدمات میسر رکھی گئی ہیں تاکہ وائرس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی وقت پر کی جائے۔‘‘

شوکت اعجاز نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر قائم اس اسکریننگ سنٹر میں ایمبولنس بھی رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور آئیسولیشن سنٹر میں منتقل کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب اب تک چار ہزار سے زائد قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ عالمی ادراہ صحت نے اس وائرس کو ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

وائرس کے سبب جہاں اکثر ممالک میں عوام کو ایک جگہ جمع ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے، وہیں جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کرنے کے علاوہ کئی جگہ مانیٹرنگ اور اسکریننگ سنٹرس کے علاوہ آئیسولیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.