ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے سپوٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ پریمیر لیک ٹورنامٹٹ کا افتتاح کیا۔ جس میں ضلع کی 22ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینا انتظامیہ کی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ٹورنامیٹ میں ہاکی، کبڈی، فٹ بال سمیت کئی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے لیے نقد ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
ٹورنامیٹ کے افتتاح کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے ہمراہ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپوٹس کے افسران بھی موجود تھے۔