ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بھٹ نے ضلع میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسلرز (بی ڈی سی) سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر ڈی ڈی سی نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے معاشرتی دوری کا خیال رکھنے، ماسک کا استعمال کرنے اور دیگر رہنمایانہ خطوط کی پاسداری سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بی ڈی سی، سرپنچوں اور پنچوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے تمام بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئی ممبران کو ضلع میں وائرس سے متعلق فعال کردار ادا کرنے اور زمینی سطح پر مختلف اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے پر ان کی تعریف کی۔
دریں اثناء، میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، ڈی پی او، جے ڈی پلاننگ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔