جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے تاملو میں ترقیاتی کشمنر کولگام بلال محی الدین بٹ (آئی اے ایس) نے ایک کسٹم ہائرنگ سینٹر (سی ایچ سی) کا افتتاح کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق کسٹم ہائرنگ سینٹر کاشتکاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ اس سینٹر سے کسانوں ہر وہ چیز با آسانی دستیاب ہوگی جس کی انھوں ضرورت پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ جدید آلات تک کاشتکاروں کی رسائی کے علاوہ کولگام میں زراعت کے طریقوں کو جدید طرز پر کیے جانے سے زیادہ زرعی پیداوار میں بھی مدد مل سکتی ہے، انہوں نے مقامی کاشتکاروں سے اپیل کی وہ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
کسٹم ہایرنگ سینٹر کے مالک نے کہا کہ اس قسم کے سینٹر کے قیام سے جہاں غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا وہیں بے روزگاروں کو روزگار بھی پہنچے گا۔ انہوں نے محکمہ ہارٹیکلچر کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اس سینٹر کو عوام کے نام پر وقف کیا، دراصل ہایرنگ سینٹر میں عام کسان رعایتی قیمتوں پر کھتیی کرنے کے لیے کوئی بھی مشین کرایہ پر لے سکتے ہیں۔