ETV Bharat / state

کولگام: گجربکروال میں کورونا ٹیسٹنگ کیمپ

جنوبی کشمیر کے کولگام میں درجنوں دور دراز پہاڑی علاقوں میں گوجر بکروالوں کی کافی تعداد ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ضلع کے تمام ان علاقوں میں گوجر بکروالوں کے لیے خصوصی کووڈ کیمپ لگائے گئے۔

author img

By

Published : May 22, 2021, 8:02 AM IST

کولگام: گجربکروال علاقوں میں کرونا ٹیسٹنگ کیمپ

اس کیمپ میں مقامی لوگوں کا (آر ٹی پی سی آر) کووڈ ٹیسٹ کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گوجر بکروالوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اس قدم کی کافی ستائش کرتے ہیں، جنہوں نے پہاڑی علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کے کیمپ لگائے ہیں۔

کولگام: گجربکروال علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کیمپ

گوجر بکروالوں کے مطابق اس طرح کی ٹیسٹنگ شہری علاقوں میں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے ان کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران طرح طرح کی مشکلات پیش آتی تھیں، لہٰذا ہم گورنر انتظامیہ کے کافی شکر گزار ہیں جنہوں نے گوجر بکروال طبقے کے لیے یہ قدم اُٹھایا۔'

اس سلسلے میں موجود نوڈل افسر نے کہا کہ اس طرح کی سیمپلنگ تب تک چلے گی جب تک تمام افراد کا ٹیسٹ نہ ہو جائے۔

وہیں چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ درجنوں علاقوں میں اس طرح کے کیمپ لگائے گئے ہیں، بلکہ ضلع کے تمام علاقوں میں ایسے کییمپوں کو لگایا گیا ہے جہاں سے ریپڈ ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم بھی ضلع میں پانچ منتخب جگہوں پر ہورہی ہے جہاں پر مقامی لوگ بھی محکمہ صحت کی مدد کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.