ETV Bharat / state

چوگام میں کمسن بچہ لاپتہ، تلاش جاری - Jammu and Kashmir

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اندھیرے میں تیندوے نے بچے پر حملہ کیا جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ تلاش جاری ہے اور اس معاملہ میں ابھی تک باوثوق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

چوگام میں کمسن بچہ لاپتہ، تلاش جاری
چوگام میں کمسن بچہ لاپتہ، تلاش جاری
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 10:07 AM IST

جنوبی ضلع کولگام کے چوگام پرتاپ پورہ علاقے میں منگل کی شام مبینہ طور پر تیندوا ایک چار سالہ کمسن بچہ کو گھر کے باہر اٹھا کر لے گیا۔ نزاکت حسین خان ولد محمد رفیق خان ساکنہ چوگام منگل کی شام کو گھر کے قریب مبینہ طور پر تیندوے کا شکار بن گیا۔

لاپتہ بچے کے والد محمد رفیق خان نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہاں اندھیرا تھا اس بیچ بچے کی چیخنے چلانے کی آواز آئی تاہم اندھیرا اور روشنی کا انتظام نہ ہونے کے سبب تیندوا بچے کو اپنے ساتھ لیجانے میں کامیاب ہوا۔

نزدیکی جنگل میں خون کے دھبے دیکھے گئے ہیں جس سے شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ بچہ تیندوے کا شکار بن گیا ہے۔

پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور بچے کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔ سابق سرپنچ محمد جبار کا کہنا ہے کہ متاثرہ کنبہ نے کئی ماہ قبل یہاں تھوڑی سی زمین لے کر عارضی آشیانہ بناکر رہائش اختیار کی۔

رقومات کی عدم دستیابی کے باعث پکا مکان نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے سرکار سے متاثرہ کنبہ کی مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.