ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے ضلع بھر میں پنچایتی اور اسکولی سطح پر کھیل کے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد وانی کے علاوہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کے افسر بھی موجود تھے۔
وہیں دوسری طرف کولگام کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں بھی یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے شطرنج اور کیرم کا مقابلہ منعقد کیا۔
اس مقابلے میں کولگام کے 18 پنچایتوں سے دو دو ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 360 بچوں نے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
خاص بات یہ ہے کہ اس مقابلے میں دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بھی حصہ لینے کا موقع ملا۔