ETV Bharat / state

کولگام: قاضی گنڈ مارکٹ کی دکانوں میں نقب زنی - دکانداروں میں تشویش

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نقب زنوں نے قاضی گنڈ مارکٹ میں کئی دکانوں کے شٹر توڑ کر لاکھوں روپے کی اشیاء لوٹ لیں۔

کولگام: دوران شب نقب زنی کی واردات، تحقیقاتی عمل شروع

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ، کولگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نقب زنی کی واردات میں نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء لوٹ لیں۔

یہ واقعہ قاضی گنڈ کے مین مارکٹ میں اُس وقت رونما ہوا جب نقب زنوں نے دوران شب رفیق ریڈی میڈ گارمنٹس، بشیر ٹریڈرس اور یوسف سیلون نامی دکانوں کے شیٹر توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اڑا لیں۔

کولگام: دوران شب نقب زنی کی واردات، تحقیقاتی عمل شروع

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

علاقے میں نقب زنی کی بڑھتی واردات کے سبب مقامی آبادی خصوصاً دکانداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ ان واقعات کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.