کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چار بلاکس میں عوامی رابطہ مہم کے تحت بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ کے علاوہ پنچایتی راج نمائندگان، عوامی وفود نے شرکت کرکے بلاک دیوس میں شریک مختلف محکمہ جات کے افسران سے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔ Kulgam Block Diwas
بلاک دیوس میں مختلف عوامی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے دیگر مسائل کے فوری حل سے متعلق عوام کو یقین دہانی کی۔ افسران نے بتایا کہ ’’ہر بدھ کو بلاک دیوس کے انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کی شکایات اور مشکلات کا جلد از جلد حل کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔‘‘ DC Kulgam Attends block Diwas
ڈی سی بڈگام نے بلاک دیوس میں بھارتی عوامی شرکت کی ستائش کی وہیں انہوں نے افسران سے عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔