کولگام: جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں لوگوں کے مسائل کو بلا واسطہ حکام تک پہنچانے اور مسائل کا ازالہ کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے ہر بدھ کو بلاک دیوس کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔ بلاک دیوس پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چار مختلف مقامات پر بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جن میں بہی باغ، فرصل اور قیموہ شامل ہیں۔ Block Diwas held at several Places in Kulgam
بلاک دیوس میں ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ کے علاوہ پنچایتی راج نمائندگان، مقامی باشندوں سمیت مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔ بلاک دیوش کے دوران عوامی وفود، سیول سوسائٹی ممبران سمیت پی آر آئی ممبران نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔ حکام کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ٹائم فریم کے تحت انہیں حل کرنے کی تلقین کی گئی۔ DC Kulgam on Block Diwas
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ’’بلاک دیوس کا مقصد لوگوں کی شکایات و مسائل کا حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات کو جواب دہ بنانا ہے۔‘‘