جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال حاجی پورہ میں بھارتی جنتا پارٹی ’بی جے پی‘ کے کارکنان نے سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے آج حلقہ نورآباد میں ایک روزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں بی جے پی ضلع کولگام صدر عابد حسین خان اور حلقہ نورآباد کے پارٹی صدر مبارک احمد کے علاوہ بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے بھی شرکت کی۔
ضلع کولگام سے بی جے پی کے صدر عابد حسین نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ہی تمام خرابیوں کی جڑ ہے انھوں نے اپنے حقوق کے کبھی بھی آواز بلند نہیں کی اور نا ہی احتجاج کیا۔ صوبے جتنی بھی زیادتیاں کی گئی تمامکے تمام میں انھیں لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے کارکنان کو بیدار کریں اور زمینی سطح پر ابھی سے کام کرنا شروع کردیں۔ ہمارا دوسرا مقسد یہ ہے کہ ہم صوبے کو بدعنوانی سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔