کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر دلوچھ علاقہ کے نزدیک دوران شب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران شراب کی 112 بوتلیں ضبط کی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں 3 افراد - رمیش چند ولد سیتا رام ساکنہ ریاسی جموں، شادی لال ولد ساگر چند ساکنہ ریاسی اور سندیپ کمار ولد مکھراج ساکنہ ادھپور - کو حراست میں لیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے شراب لے جا رہی گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔
اس ضمن میں متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او ارشاد احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر غیر قانونی طور شراب کی ایک بڑی کھیپ لائی جانے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ناکہ کے دوران شراب کو ضبط کرکے تینوں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘
قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں معاملے کی نسبت ایک کیس زیر نمبر 261/20US 48 ایکسائز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقامی آبادی کی جانب سے پولیس کی اس کارروائی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔