منشیات فروشی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کولگام میں 08 منشیات فروشوں کوگرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ کا برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب کے دوران، دلوچ کراسنگ قاضی گنڈ پر قائم ایک چیک پوئنٹ پر موجود افسران نے دو گاڑیوں زیر نمبر JK17-6970 اور JK02BE-6782 کو روک کر تلاشی شروع کی۔
دوران تلاشی ان کے قبضے سے 39 کلو 70 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ ان دونوں گاڑیوں میں آٹھ افراد سوار تھے۔ ان کی شناخت ثاقب علی زرگر ساکنہ زیارت گلی کشتواڑ، وسیم محمد تراگ ساکن ملی پیڈ کشتواڑ، عبدل مجید کھانڈساکن سراگاوادی ٹکری کشتواڑ، عبدالاحد ملک اور عبد الرشید ملک ساکنان چیکی بدوانی اور دانش فیاض مخہومی، توحید فیاض مخہومی، نذیر احمد ڈار ساکنان شودا گلی قاضی گنڈ کے کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وحید پرا کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا سخت ریمارک
انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ جرائم کے کمیشن میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 307/2020 پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔