جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں گزشتہ تین روز سے صفائی کرمچاری کام چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور احتجاجی مظاہرے کرہے ہیں Sweepers protest in Kishtwar۔۔
صفائی ملازمین نے الزام عائد کیا کہ حکومت انہیں دن رات کام کرواتے ہیں اور ماہانہ صرف 6750 روپے دیتی ہے جس سے انہیں گھر کا خرچہ چلانا میں مشکل ہو جاتی ہے Sweepers protest in Kishtwar , demand higher wages۔
انہوں نے میونسپل دفتر کے باہر جم کر احتجاج کیا اور مرکز حکومت سے مانگ کی کہ ان کے ساتھ انصاف کریں اور ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ یہ لوگ اپنے عیال کو دو وقت کی روٹی کھلا سکے ۔
احتجاج کرہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتواڑ شہر کو صاف رکھنے میں صفائی کرمچاری دن رات ڈیوٹی نبھاتے ہیں لیکن بدلے میں ہم لوگوں کو اس ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں 6750 روپے دیے جاتے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ سراسر مزاک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 'مرکز حکومت تا جموں و کشمیر لفٹیننٹ گورنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہماری مانگ کو پورا کیا جائے ورنہ ہم لوگ مجبورا سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔