ETV Bharat / state

SIU raids in Kishtwar کشتواڑ کے چار مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے - خطہ چناب میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ

حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کشتواڑ کے متعدد مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 5:26 PM IST

کشتواڑ کے متعدد مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

کشتواڑ (جموں و کشمیر) : اسٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے منگل کو جموں صوبے کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں چار مقامات چھاپے مارے۔ پولیس بیان کے مطابق ’’سرحد پار، پاکستان میں چھپے ہوئے چار ایسے عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا جو یہاں عسکریت پسندی کو از سر نو فعال بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ ’’مغل میڈان، چتارو اور سنگھ پورہ علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس کا مقصد عسکریت پسندوں کے حامیوں کی نشاندہی کرکے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپوں کے تازہ ترین کارروائی میں عسکریت پسندوں جمال الدین، گلزار احمد، شبیر احمد اور گلابو کے گھروں کی تلاشی لی گئی، جو پاکستان فرار ہو گئے ہیں اور وہیں سے کام کر رہے ہیں۔ جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ ضلع کے 23 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے جو سرحد پار سے کام کر رہے تھے۔ قبل ازیں ضلع میں 13 عسکریت پسندوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: SIU Raids پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری

کشتواڑ ضلع سے 36 لوگ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اس تفتیش کے دوران عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.