ETV Bharat / state

PRIs Protest in Kishtwar: کشتواڑ میں پی آر آئز کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج - منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں عوامی منتخب نمائندوں PRIs in Kishtwar نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج Protest against Dist Admin Kishtwar کرتے ہوئے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر پی آر آئز کی تذلیل کرنے کا الزام عائد کیا۔

PRIs Protest in Kishtwar
کشتواڑ میں پی آر آئز کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 7, 2021, 7:46 PM IST

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ DDC chairperson Kishtwarپوجا ٹھاکر سمیت ڈی ڈی سی کونسلر کشتواڑ، نگسینی، پلماڑ اور مقامی سرپنچوں اور پنچوں نے منگل کو ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے خلاف احتجاج کیا۔

کشتواڑ میں پی آر آئز کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے پی آر آئیز نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر من مانی اور منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کرنے کا الزام عائد کیا۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ نے ضلع انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشتواڑ میں پی آر آئز PRIs in Kishtwarکی سنوائی نہیں ہوتی۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’سرپنچ یا پنچ اگر انتظامیہ کے کسی بھی افسر کے پاس پنچایت کی فریاد لیکر جاتے ہیں تو انہیں دفاتر سے باہر نکالا جاتا ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے پی آر آئز نے کہا کہ ’’افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف مرکزی سرکار سرپنچوں اور پنچوں کو بااختیار بنانے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے اور دوسری جانب ان ہی عوامی نمائندوں کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی بلکہ ان کی تذلیل بھی کی جا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: کشتواڑ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ٹھاکرائی میں عوامی وفود سے ملاقات کی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’پی آر آئیز کو با اختیار بنانے کے دعوے صرف کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہیں۔ مرکزی سرکار کے ان دعووں کو آج تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔‘‘

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کر رہے پی آر آئیز کو یقین دہانی کرائی کہ پی آر آئز اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.