ETV Bharat / state

Pregnant Lady rescued کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:12 PM IST

سرحدی ضلع کشتواڑ میں ایک درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کو فوج نے سول انتظامیہ کی درخواست پر بھارتی فضائی کی مدد سے کشتواڑ ہسپتال پہنچایا۔ خطہ میں بھاری برفباری اور خراب موسم کے سبب علاقہ کی سڑکیں بند پڑی ہے ۔

Etv Bharat
Etv Bharat
کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

کشتواڑ: سرحدی ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ نوا پاچی میں ایک حاملہ خاتون کو بھاری فوج نے ائیر فورسز کے جہاز کے ذریعے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا۔فوج کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر حاملہ خاتون کو بذریعہ جہاز کشتواڑ پہنچایا ۔ دفاعی ترجمان داویندر آنند نے یہ جانکاری جمعرات کو ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دی۔انہوں نے کہا کہ دردزہ کی وجہ سے حاملہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوج نے خاتون کو بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کشتواڑ ضلع ہسپتال پہنچایا ۔

pregnant-lady-rescued-by-army-and-indian-airforce-in-kishtwar
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سول انتظامیہ نے حاملہ خاتون کی مدد کی درخواست کی تو فوج نے فوری طور پر کارروائی کی اور بھارتی فضائیہ کے جہاز کا بندوبست کیا، تاکہ حاملہ خاتون کی جان بچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے فضائیہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں اس حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کشتواڑ کے دوردراز علاقے نوا پاچی سے کشتواڑ قصبے پہنچایا ۔

مزید پڑھیں:Army Rescued Pregnant woman کپواڑہ کے برفانی علاقہ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

فوجی ترجمان کے مطابق فوج اس مشکل علاقے میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہے،جو سخت موسم کی وجہ مشکل حالات میں یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سردیوں کے دوران یہاں زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر ضلع ہیڈ کوارٹر منقطع رہتا ہ

انہوں نے کہا کہ فوج خطے میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے علاوہ لوگوں کی جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرتی رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.