ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے بتایا کہ سال 2019 میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ٹی آر سی چھاترو میں چنار کے درخت لگائے گئے تھے جو کہ آج کافی بڑھ گئے ہیں۔
ڈی ایف او نے کہا کہ کشتواڑ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ جس سے ہمارا ضلع بیماریوں کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی نجات پا سکے۔
سال 2020 کے دوران ڈی ایف او مڑواہ نے لاکھوں پودے لگائے اور مڑواہ ڈویزن کے تمام لوگوں کو اس بارے میں بیدار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری مہم
اس دوران لوگوں نے ڈی ایف او وجے کمار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقہ میں لاکھوں کی تعداد میں شجر کاری کی۔